ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کی رات اپنے سماجی رابط کے ایک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج پیر کی صبح غزہ کے جبالیا کیمپ میں کھانے کی لائن میں لگے بے گناہ بھوکے فلسطینی عوام کے قتل عام نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی درندگی دکھا دی ۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ قتل عام یقینا جنگی جرم ہے، لیکن یہ 12 مہینے سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی کا حصہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے حامیوں اور اس کی پشت پناہی اور اس کے جرائم کی توجیہ کرنے والوں کو جنہوں نے اس کو سزا نہ ملنے کی ضمانت لے رکھی ہے، شریک جرم کی حیثیت سے جواب دینا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ